جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

آئی ایم ایف آج بھی پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی جماعت سمجھتا ہے، مزمل اسلم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) آج بھی پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی جماعت سمجھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف یقینی بنا رہا ہے کہ سب سے بڑی جماعت آن بورڈ ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی معیشت کو جو نقصان پہنچایا، اُس سے سب ہی واقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف سے مختلف سوالات بھی پوچھے، آئی ایم ایف کی ٹیم نے پروگرام پر تحریک انصاف کو رابطے میں لیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ تیمور جھگڑا نے آئی ایم ایف کو نہیں مفتاح اسماعیل کو خط لکھا تھا، 12جولائی کو رپورٹ میں اس حکومت کا کچا چھٹا کھل جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.