جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

فضل الرحمان کی اسمبلی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر راجا پرویز اشرف کی تعریف

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر اسپیکر راجا پرویز اشرف کے کردار کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا اسعد محمود، خرم پرویز راجا اور شاہ رخ راجا موجود تھے۔

ملاقات میں اہم سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر سے گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے سے متعلق خیریت دریافت کی۔

اسپیکر نے جے یو آئی سربراہ کو بتایا کہ سابق حکومت نے ملک کو بحرانوں سے دو چار کیا، اتحادی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا۔

اس موقع پر فضل الرحمان نے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر اسپیکر کے کردار کو سراہا۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.