جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالباسط چوہدری کو  افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم پر پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چوہدری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق عبدالباسط افغانستان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالباسط کی حوالگی کیلئے پولیس کو طلب کر لیا گیا، عبدالباسط راولپنڈی سے سابق ایم پی اے چوہدری امجد کے بیٹے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.