جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

پاکستان کے 3 پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے

پاکستان کے 3 پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے کوچ فرید علی نے بتایا ہے کہ محمد بلال 57، عنایت اللہ 74 اور انعام بٹ 86 کے جی کلاس میں حصہ لیں گے۔

 کوچ فرید علی کے مطابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 16 سے 23 ستمبر تک سربیا میں ہوگی۔ 

فرید علی کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں پہلوان ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین گیمز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ایشین گیمز میں 4 پہلوان محمد بلال، عنایت اللہ، حیدر علی بٹ اور زمان انور حصہ لیں گے۔

ایشین گیمز میں ریسلنگ ایونٹ 4 سے 8 اکتوبر تک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.