جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

مون سون ہوائیں سندھ اور ملک کے مشرقی حصے پر اثر انداز ہونا شروع

مون سون ہواؤں نے سندھ اور ملک کے مشرقی حصے پر اثر انداز ہونا شروع کردیا ہے جس سے 9 جولائی تک سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج سے 9 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے اور اتوار کو مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج اور کل شہر میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 جولائی تک وقفے وقفے سے دادو، جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.