جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

چیف جسٹس نے کس بات پر منہ پر انگلی رکھ کر جواب دینے سے انکار کر دیا؟

جسٹس مسرت ہلالی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کے کچھ سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے 3 صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کے مندرجات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونے والی باتیں درست ہیں؟

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ باتیں غلط ہیں؟

اس پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جواب دیا کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.