جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بات بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، یہ پروگرام صدقۂ جاریہ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبے کا خواب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دیکھا تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو آصف زرداری اور ان کی ٹیم نے عملی جامہ پہنایا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.