جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

سیلفی ویڈیو کے ذریعے کھلاڑیوں کی حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد دلچسپ انداز میں دی۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز فاسٹ بولر حارث رؤف کی بارات کی تقریب میں کئی کرکٹرز شریک نہ ہوسکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہیں اور انہوں نے یہیں سے ویڈیو کے ذریعے حارث رؤف کو مبارک باد دی۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے سیلفی بوائے شاہین آفریدی نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی ویڈیو بنا کر حارث رؤف کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ بارش اور خراب موسم کے باعث پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی آج بھی حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.