جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

ٹوئٹر کی میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لاؤنچ سے کچھ گھنٹے قبل میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کیا گیا۔

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کر دی۔

خط میں میٹا پر ٹوئٹر کے سابق ملازمین کو نوکری دے کر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کی ایپ ’تھریڈز‘ لاؤنچ ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے ’کاپی پیسٹ‘ قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.