جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے محمد حفیظ کی ملاقات، چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ سے ملاقات ہوئی، محمد حفیظ کو پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔ ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، سلیم یوسف کو سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ 

محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، پی سی بی سیٹ اپ میں شعیب اختر کو شامل کرنے پر بات ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.