جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

قرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، کراچی میں کل دکانیں 2 گھنٹے بند رہیں گی

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر جمعے کو پاکستان بھر میں یومِ تقدیسِ قرآن منایا جائے گا۔ کراچی میں دکانیں احتجاجاً دو گھنٹے بند رکھی جائیں گے۔

کنوینر تاجر ایکشن کمیٹی محمد رضوان عرفان کی زیر صدارت تاجر برادری کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی سخت مذمت کی گئی اور بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کل شہر کی مارکیٹیں دوپہر 2 سے 4 بجے تک احتجاجاً بند رکھی جائیں گی۔

تاجر برادری کا مرکزی احتجاج سہ پہر 3 تا 4 بجے ریگل چوک صدر میں ہوگا، شہر کی تمام مارکیٹوں میں پُرامن مظاہرے ہوں گے اور قرآن کریم کی تلاوت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.