جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

لالو پرساد نے راہول گاندھی کو شادی کا مشورہ کیوں دیا؟ وجہ بتا دی

بھارتی سماج وادی پارٹی کے سابق سربراہ لالو پرساد یادیو نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دینے کی وجہ بتا دی۔

لالو پرساد یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وزیراعظم بنتا ہے اسے بیوی کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، یہ بہت غلط ہے اسے ختم کرنا چاہیے۔

بھارتی سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعظم بننا ہے اور وزیراعظم ہاؤس میں رہنا ہے تو شادی کرنا ہوگی، بیوی کو ساتھ رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لالو پرساد نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی سے کہا تھا کہ ’شادی کیجئے، ہم لوگ باراتی بن کر چلیں گے‘۔

جواباً راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اب آپ نے کہہ دیا ہے تو ہو ہی جائے گی۔

لالو یادیو نے اسی پر اکتفا نہیں کیا تھا بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ ’شادی کرنی چاہیے، ابھی بھی وقت ہے، آپ کی ممی کہتی ہیں آپ ان کی بات نہیں سنتے‘۔

لالو یادیو نے مزید کہا تھا کہ ’پکا کریے، بات مانیے، شادی کیجیے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.