جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

سوئیڈن واقعے کیخلاف مؤثر انداز سے قرارداد منظور کی جائے، شہباز شریف

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوئیڈن واقعے کے خلاف مؤثر انداز سے قرارداد منظور کی جائے، ایوان ایک کمیٹی بنائے جو آئندہ ایسی مذموم حرکتوں کے خاتمے کیلئے سفارشات دے۔ کمیٹی دنیا بھر کے فورمز میں سفارشات پہنچائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن میں قبیح حرکت کی پوری قوت سے مذمت کریں، سویڈن کی حکومت نے ایسا واقعہ کیوں ہونے دیا؟

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، اسلامو فوبیا اور اسلام کے خلاف آگ بڑھتی جا رہی ہے، سوئیڈن واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اربوں مسلمانوں کے دل اس واقعے پر دکھی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑوانے کی سازش ہے، پوری دنیا کو بتایا جائے کہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، ایک خبیث اور لعنتی کو پولیس کی موجودگی میں حرکت کرنے کی اجازت دی گئی، ہمیں اس شخص کی خباثت کو نشان عبرت بنانا چاہیے، تمام سیاسی جماعتیں اس واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.