جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عافر فاروق نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کر لی تھی اور معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا تھا کہ ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

وکیل گوہر علی خان نے دورانِ سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں شکایت غلط شخص نے دائر کی تھی، سیشن جج کے پاس کیس ختم ہو گیا۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کی درخواست مسترد کی تھی اور کیس کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر فردِ جرم عائد کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.