جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی

سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

شیڈول کے مطابق 13جولائی کو گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے لیے انتخاب ہو گا جبکہ 12جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ نے اسپیکر کو 72 گھنٹوں میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے درخواست پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی حاجی شاہ بیگ نے دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.