جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

عاطف رانا کا عالمگیر ترین کی خودکشی پر ردعمل

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ عالمگیر ترین کی خودکشی کی خبر کا سن کر یقین نہیں آ رہا۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کے ساتھ پی ایس ایل کے حوالے سے بہت یادگار سفر رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نفیس انسان اور اچھے ساتھی تھے۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔

واضح رہے کہ آج استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کی خبر سامنے آئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.