جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

لاہور:مزنگ اسپتال کے ویٹنگ ایریا پر دیوار گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور میں مزنگ اسپتال کے ویٹنگ ایریا پر دیوار گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

بارش کے دوران مزنگ اسپتال سے ملحقہ دیوار ویٹنگ ایریا کے شیڈ پر گر گئی تھی۔

اس واقعے کے باعث ویٹنگ ایریا میں بیٹھے مریضوں کے لواحقین اور بچے سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزنگ اسپتال پہنچ کر کہا کہ 13 افراد واقعے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گنگارام اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ 12 سالہ بچے کی سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے حالت خطرے میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سالہ بچہ بطور اٹینڈنٹ اسپتال میں موجود تھا۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ ملحقہ دیوار کا کچھ حصہ ابھی بھی باقی ہے، کمشنر سے کہا ہے کہ پوری دیوار خود گرا دیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جناح اسپتال کی بیسمنٹ سے کل خود پانی نکلوا کر آیا ہوں، اسپتالوں سے پانی نکلوانے کے لیے حکمتِ عملی بنا لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.