جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

مارک زکربرگ کی 11 سال بعد ٹوئٹر پر واپسی

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کر دی۔

مارک زکربرگ کی جانب سے 11 سال بعد ٹوئٹر پر ایک میم شیئر کی گئی ہے جس میں اسپائیڈرمین کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو اسی طرح کے کپڑے پہنے آدمی کی جانب اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر 1967ء کے اسپائیڈر مین کارٹون ’ڈبل آئیڈینٹٹی‘ کی ہے جس میں ایک ولن ہیرو کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فیس بک کے بانی نے میم کو بغیر کسی تبصرے کے شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ مارک زکربرگ نے آخری مرتبہ ٹوئٹر پر 18 جنوری 2012ء کو پوسٹ شیئر کی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک…

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کر دی ہے۔

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔

مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنا لیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.