جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

ہم نے ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کی ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کی ہے، ضلع تورغر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ 

شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا۔

تورغر بونیر شاہراہ، بونیرکڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر سی سی پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بجلی سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا، نواز شریف کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبے کی معاونت کرے گی، ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

شہباز شریف نے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.