جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

گوجرانوالہ میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، بڑی بہن نے چھوٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ سٹی وزیرآباد کے علاقہ چیمہ کالونی میں پیش آیا، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا، جائے وقوعہ سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ شوہر سے جھگڑے کے باعث 2 سال سے میکے میں تھی، ملزمہ کا ذہنی توازن بھی درست نہیں، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.