جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، روہیت اور کوہلی ڈراپ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے ہاردیک پانڈیا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سوریا کمار یادیو نائب کپتان ہوں گے۔ 

بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان روہت شرما اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ 

ٹی ٹوئنٹی سیریز ویسٹ انڈیز اور فلوریڈا میں کھیلی جائے گی جن میں سے 3، 6 اور 8 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جبکہ 12 اور 13 اگست کے میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.