جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

استحکام پاکستان پارٹی کسی سے الحاق نہیں کرے گی، اجلاس میں فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں کسی پارٹی سے الحاق نہیں کیا جائے گا اور ہر حلقے میں پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

لاہور میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا۔

فرخ ممتاز مانیکا نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پارٹی رجسٹریشن اور منشور سمیت دیگر معاملات پر حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

لاہور میں پاکپتن کے سابق ایم پی اے فرخ ممتاز مانیکا نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.