جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ نمبر گیم شروع

گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ 33 کے ایوان میں 17 کی حمایت حاصل کرنے کے لیے نمبر گیم شروع ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ناراض رکن حاجی گلبر خان نے تین ناراض ارکان کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ریاستی مشینری کے بدترین استعمال سے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا ہدف ہے، منتخب اراکین کی گرفتاریوں اور ہارس ٹریڈنگ سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر کم از کم سات روز تک اسمبلی اجلاس رکوانا چاہتے ہیں۔

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا حکومتی اتحاد 23 ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ کے 3، جے یو آئی ف اور ایک آزاد رکن سمیت کل 9 ارکان اپوزیشن کا حصہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے حاجی گلبر خان اگر تین ساتھیوں سمیت اپوزیشن کے ساتھ مل بھی جائیں تب بھی اپوزیشن کو 17 کا نمبر پورا کرنے کے لیے 4 نئے ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

پی ٹی آئی نے راجا اعظم، پیپلز پارٹی نے امجد خان اور ن لیگ نے محمد انور کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.