بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

بیوٹی پارلرز پر پابندی خواتین کے حقوق پر نیا کریک ڈاؤن ہے، اقوام متحدہ

افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے طالبان کی بیوٹی پارلرز پر پابندی کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو خواتین کے حقوق پر نیا کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے طالبان سے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ خواتین کے بیوٹی پارلرز پر بندش خواتین کی کاروباری صلاحیت اور ملازمت کے مواقعوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہے۔

خواتین کے حقوق پر یہ نئی پابندی معیشت پر منفی اثر ڈالے گی، افغان محکمہ اخلاقیات نے گذشتہ روز بیوٹی پارلز پر پابندی عائد کر کے کابل میں پارلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.