لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے، اوکاڑہ میں بشریٰ بی بی بھی پیش نہیں ہوئیں۔
اینٹی کرپشن نے آج چیئرمین پی ٹی آئی، ان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی کو طلب کر رکھا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں بشریٰ بی بی کو اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام پر طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی احمد مجتبیٰ تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوئے، بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی کو تفتیش کیلئے آج طلب کیا گیا تھا۔
بشریٰ بی بی، احمد مجتبیٰ کی طلبی کے نوٹس ان کے گھروں کے باہر بھی لگائے گئے تھے، دونوں نے لاہور ہائیکورٹ سے 6 جولائی تک حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
Comments are closed.