بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید سمیت اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و دلیری کا اعتراف خود دشمن نے کیا، 17 ہزار فٹ کی بلندی پر گلتری میں دفاع وطن کا حق مثالی فرض شناسی سے ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان اپنے نام کی طرح شیر بن کر دشمن پر جھپٹا اور اسے مار بھگایا، قوم اپنے شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ان کے بلندی درجات کی دعا کرتی رہے گی۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا آج 24واں یوم شہادت عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے، ان کے یوم شہادت پر فوج اور عسکری قیادت نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں اور مجسموں کی بےحرمتی سے ندامت کی سیاہ تاریخ لکھی گئی، 9 مئی واقعات سے دنیا خصوصاً دشمنوں کو پیغام گیا کہ ہم اپنے شہداء کی عزت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید پہلے نشان حیدر ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.