بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

ملک بھر میں سخت گرمی کے ساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، کورنگی، فیڈرل بی ایریا کے بعض بلاکس سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔

بجلی کی بندش سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی جس سے شہری سخت ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا رہے۔

دوسری جانب ملتان میں شدید گرمی کے بعد سفاری ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بچ ولاز اور گرے والا فیڈرز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ دیگر فیڈرز کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.