منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

خاوند نے اہلیہ کو باربی گڑیا کا تحفہ دے کر حیران کردیا

بہت سے افراد اپنے شریک حیات کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اپنے جیون ساتھی کو خوش رکھنے کیلئے نت نئے کام کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے ہی ایک خاوند نے اپنی اہلیہ کیلئے کیا، یوش نامی خاتون نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے اپنے شوہر کو بتایا تھا کہ بچپن میں کسی نے میری باربی گڑیا چُرا لی تھی۔

اس کے ساتھ ہی ٹوئٹر صارف نے ایک تحریر کی تصویر بھی شیئر کی، یہ ان کے خاوند کی طرف سے لکھا گیا کہ پیغام تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری پیاری اہلیہ کیلئے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کتنی چھوٹی بات ہے اور کتنا عرصہ پہلے ایسا ہوا تھا، میں ہمیشہ اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ تمہیں وہ سب کچھ مل جائے جو کچھ تم سے کھو گیا یا تم سے چھین لیا گیا، میں تم سے محبت کرتا ہوں‘۔

اس پیغام کے ساتھ ہی ان کے خاوند نے ایک خوبصورت سی باربی گڑیا بھی تحفے میں دی۔

یہ ٹوئٹ 29 جون کو شیئر کی گئی تھی اور اب تک اسے 70 لاکھ 80 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.