منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

روسی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحرالکاہل میں گر کر تباہ

روسی فضائیہ کا مگ 31 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، طیارے پر کریو کے ارکان موجود تھے تاہم ان کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ روس کے مشرقی جزیرہ نما صوبہ کامچٹکا سے متصل بحرالکاہل میں گرا۔ 

وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی بحریہ نے بحرالکاہل میں گرنے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.