منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

میں ریٹائر اور بوڑھا ہوچکا ہوں، اب نوجوانوں کو موقع ملنا ہے، محمد عامر

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں ریٹائر اور بوڑھا ہو چکا ہوں، اب نوجوانوں کو موقع ملنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کم بیک کہاں سے آگیا؟

انہوں نے کہا کہ میں ڈربن قلندرز (زم ایفرو ٹی ٹین لیگ) کےلیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی تیاری سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، بھارت میں کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔

محمد عامر نے کہا کہ بولرز اگر دباؤ میں نہ آئے تو پاکستان کے بہت اچھے چانسز ہوں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ سارو گنگولی نے پاک بھارت میچ کو بڑا قرار نہیں دیا، مجھے ان کے بیان کی سمجھ نہیں آئی۔

انہوں نے ورلڈکپ کی ممکنہ سیمی فائنلسٹ کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ چار ٹاپ فیورٹ ٹیمیں ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.