منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

پاک انگلینڈ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز اگلے سال کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں جبکہ دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کارڈف میں 28 مئی کو کھیلا جائے گا اور آخری میچ اوول میں 30 مئی کو ہوگا۔

اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ باضابطہ شیڈول آج جاری کر دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.