منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

چیئرمین PTI کیخلاف 10 مقدمات کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کی سماعت آج ضلع کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے سماعت کے مقام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں تین مقدمات اور احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف بھی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.