منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

کراچی، مبینہ مغوی لڑکیاں بازیاب

کراچی کے علاقے سولجر بازار سے مبینہ تینوں مغوی لڑکیاں بازیاب ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق لڑکیاں پیر کی شام گھر سے آئسکریم کھانے کا کہہ کر نکلی تھیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں لڑکیوں کو ورغلا کر اغواء کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں لڑکیوں کو گلشن اقبال سے بازیاب کیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.