منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوگئے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام دو ہفتے تک ہوسکتا ہے۔

نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں، نوازشریف کا مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے۔

نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کریں گے، سعودی عرب دورے کے 10 دن بعد لندن جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.