منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

لاہور میں مون سون کی پہلی تیز بارش

لاہور میں دن بھر شدید حبس کے بعد رات ہوتے ہی آندھی کے ساتھ مون سون کی پہلی تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت قدرے کم ہوگئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں شام کے بعد آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی 90 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

واسا حکام کے مطابق گلبرگ میں 28 ملی میٹر، لکشمی چوک اور قرطبہ چوک میں 18،18 ملی میٹر جبکہ جیل روڈ پر 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے علاوہ شیخوپورہ میں بھی بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.