پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

اسلام آباد پولیس کو مطلوب ملزم دبئی سے واپس پہنچتے ہی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

اسلام آباد کی گولڑہ شریف پولیس کو مقدمے میں مطلوب ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم امجد حسین غیر ملکی ایئرلائن کی فلائٹ نمبر FZ-335 سے کراچی پہنچا تھا۔

ملزم امجد حسین اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ گولڑہ شریف میں دفعہ 489F کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.