پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

کیا حافظ نعیم کی وجہ سے ہمیں شوکاز نوٹس دیا گیا؟ پی ٹی آئی منحرف رکن

بلدیاتی چیئرمینوں کو پارٹی سے نوٹس ملنے پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسد امان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ کیا حافظ نعیم کی وجہ سے ہمیں شوکاز نوٹس دیا گیا؟

کراچی کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے منحرف بلدیاتی نمائندوں نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر اسد امان نے کہا کہ 31 چیئرمینوں کو شوکاز نوٹس دے کر رکنیت معطل کی گئی ہے، میں نے 22 سال پی ٹی آئی کو دیے، ہماری رکنیت منسوخ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ہرا کر الیکشن جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہوجائے تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اسد امان نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ کسی صورت جماعت کے ساتھ نہیں جائیں گے، علی زیدی سمیت رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

منحرف ارکان میں یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسدامان، صلاح الدین، صنوبر فرحان اور عمران پلوانی شامل ہیں۔f

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.