پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

کابینہ کو آج آئی ایم ایف معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کو آئی ایم ایف سے ہوئے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 3 بجے ہو گا۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کے متعلق ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کےلیے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا، افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔

افغان مہاجرین کے قیام کی 2 سال کی توسیع 30 جون کو ختم ہو گئی تھی، وزارتِ داخلہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں ایچ ای سی ترمیمی بل اور قومی اسپورٹس کی 5 سال کی پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہو گا۔

پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سے متعلق قانون سازی کا ڈرافٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی سروسز ریگولیٹر بل کابینہ میں پیش ہو گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان کے لیے اسپیئر پارٹس کے شپمنٹ کے این او سی کا ایجنڈا پیش ہو گا۔

اجلاس میں نیشنل کمیشن آن ہیومن ڈیولپمنٹ آرڈیننس 2002ء میں مزید ترمیم پر غور ہو گا۔

کابینہ وفاقی اردو یونیورسٹی آرڈیننس 2002ء میں مزید ترمیم پر غور کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.