پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

اُردن کے ولی عہد کی شادی کے بعد اہلیہ کے ہمراہ پہلی خوبصورت تصویر

اُردن کے ولی عہد کی شادی کے بعد شہزادہ الحسین بن عبد اللّٰہ الثانی نے اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شہزادہ الحسین بن عبد اللّٰہ الثانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میری اور رجوہ کی طرف سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید  مبارک ہو‘۔

واضح رہے کہ اردن کے ولی عہد 1 جون کو ایک ممتاز سعودی خاندان کی بیٹی رجوہ السیف کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.