پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

میرے خیال سے بیئرسٹو کا رن آؤٹ فیئر تھا، پیٹ کمنز

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے جونی بیئرسٹو کا رن آؤٹ فیئر تھا، جونی بیئرسٹو نے خود بھی کئی بار ایسے آؤٹ کیے ہیں۔

پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں کہا کہ جونی بیئرسٹو نے 2019 میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو ایسے ہی آؤٹ کیا تھا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں سے جملوں کے تبادلے پر ایم سی سی نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپرز کے لیے ایسے آؤٹ کرنا عام سی بات ہے، کیپرز ایسے کرتے ہیں تاکہ بیٹرز کریز نہ چھوڑیں۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ الیکس کیری نے موقع دیکھا اور اُس کا فائدہ اُٹھایا، جونی بیئرسٹو نے کریز چھوڑی، الیکس کیری نے رن آؤٹ کیا، فیصلہ امپائر پر چھوڑ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.