منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

میریلیبون کرکٹ نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی

میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی۔

لارڈز ٹیسٹ کے دوران جونی بیرسٹو تنازع پر آج آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ چند ایم سی سی ممبران کا جملوں کا تبادلہ ہوا۔

لارڈز ٹیسٹ کےد وران آسٹریلین کھلاڑیوں کو جونی بیرسٹو کو رن آؤٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران لانگ روم میں جملوں کے تبادلے پر میلبرن کرکٹ کلب سے رابطہ کیا تھا ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایم سی سی سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔

ایم سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی اور کہا کہ جملوں کا تبادلہ دوبارہ نہیں ہوا، کسی کو گراؤنڈ سے نکالنا مناسب نہیں ہوگا۔

کرکٹ کے گھر لارڈز میں کرکٹ کے قانون پر بحث چھڑ گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں  کے ساتھ مبینہ طور پر ایم سی سی ممبران نے بد زبانی کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ایم سی سی ممبران نے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کرنے کی بھی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.