اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

مقبوضہ کشمیر: امرناتھ یاترا، سیکیورٹی کی آڑ میں پابندیاں مزید سخت، وادی میں خوف و دہشت

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کے لیے سیکیورٹی کی آڑ میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ 

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے مزید 60 ہزار اہلکار مقبوضہ وادی میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ 

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور اہم مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث وادی میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق بس اسٹینڈ پر چھاپے کے دوران بےگناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق یکم جولائی کو شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا 31 اگست تک جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.