پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

حکومت معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد سے منفی پر لے آئی: حماد اظہر

تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح کو 6 فیصد سے منفی پر لے آئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے لکھا ہے کہ مہنگائی ان کے دور میں 3 گنا بڑھ گئی، لوڈشیڈنگ کی واپسی اور صنعت تباہ ہو گئی۔

حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ اب غیر جمہوری سازشوں اور جبر کے علاوہ ان کے لیے کوئی امید نہیں کیونکہ عوام میں یہ نفرت کی علامت بن چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.