منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

جہانگیر ترین لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے

استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین طبی معائنے کے لیے عید سے قبل برطانیہ گئے تھے۔

واضح رہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ تھا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اس کی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں۔

گزشتہ روز سیالکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اس کی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں۔

پارٹی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی وطن واپسی پر پالیسی قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.