اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

میئر کا الیکشن ہارنے سے حافظ نعیم الرحمان کے اعصاب پر خراب اثر پڑا ہے، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ میئر شپ کا الیکشن ہارنے سے حافظ نعیم الرحمان کے اعصاب پرخراب اثر پڑا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے میئر کا الیکش ہارنے کے بعد طوطا فال نکالنے کا کام شروع کیا ہے۔ طوطا بھی حافظ صاحب کی طرح ناشتے میں کریلے کھا کر زہریلی پیشگوئیاں کر رہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ طوطے نے حافظ نعیم کو بلاول کے وزیراعظم نہ بننے کی غلط فال نکال کر دی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کو طوطا فال نکالنے کا کام چھوڑ کر کچھ دن آرام کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ بلاول بھٹو اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے  بلاول وزیراعظم بننے کے بعد ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس شہر کو جس طرح عید پر صاف رکھا اس سے حافظ نعیم پریشان ہیں۔ حافظ نعیم اب شہر کی پولیس سے بھی ناخوش نظر آتے ہیں، ان پر تنقید حیران کن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.