اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

ایپل کے شیئرز میں تاریخی اضافہ

دنیا کی نامور کمپنی ایپل انکارپوریشن نے کاروباری دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے شیئرز جمعے کو پہلی بار مارکیٹ میں 3 ٹریلین ڈالرز سے اوپر کی قدر کے ساتھ بند ہوئے۔

اس سے قبل کمپنی نے جنوری 2022ء میں پہلی بار 3 ٹریلین ڈالرز کے نشان کو چھوا تھا لیکن اس سنگِ میل کو عبور کرنے میں ناکام رہی تھی۔

صارفین کا خیال ہے کہ مارکیٹ میں ایپل کمپنی کے شیئرز کی قدر 2025ء تک 4 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.