اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد، رابطہ کمیٹی سے ملاقات

عید کے تیسرے دن گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شہر کے دورے پر نکل آئے، شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں ایم کیو ایم کے مرکز پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور شہیدوں کے خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔

عید کے تیسرے روز گورنر سندھ نے شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے برنس روڈ پر شہریوں سے انتظامات کے متعلق دریافت کیا۔

دورے کے اختتام پر گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ناانصافیوں کے خلاف گورنر ہاؤس میں سیل قائم کیا جائے گا۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس بھوک کے خلاف جہاد کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.