ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

ملک بھر میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عید الاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے، ملک بھر میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے باعث ملک میں گزشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کیے گئے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بکرے اور دنبے کی کھال 50 سے 10 روپے میں خریدی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پرقربان کیے گئے جانوروں میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور 60 ہزار اونٹ شامل ہیں۔

مہنگائی کے باعث ملک میں گزشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کیے گئے، گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث جانوروں کی 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا تخمینہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عید پر قربان کیے جانوروں کی کل مالیت 376 ارب روپے بنتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.