اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

لاڑکانہ، 6 روز بعد بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع

لاڑکانہ میں 6 روز بعد بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ایگزیکٹو انجینئر سیپکو کے مطابق لاڑکانہ کے 10 فیڈرز سے شہر کے 60 فیصد علاقے کو ابتدائی طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ 

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وفاقی سیکریٹری پاور سے فوری رابطہ کرکے تمام متاثرہ اضلاع کی بجلی فوری بحال کی جائے۔

ترجمان وزیرِ توانائی سندھ کے مطابق وزیر توانائی سندھ متاثرہ جگہ پہنچ کر خود کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سی ای او سیپکو سمیت تمام افسران اور سیپکو اہلکار متاثرہ جگہ پر موجود ہیں، ٹرانسمیشن لائن کے پول گرجانے کی وجہ سے ترسیلی نظام میں خرابی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.