ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

میکسیکو میں 40 فٹ کی بلندی پر بنی زپ لائن سے بچہ گر گیا

میکسیکو کے تفریحی پارک میں بچہ 40 فٹ کی بلندی پر بنی زپ لائن سے گرگیا۔

اونچائی سے بچے کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، تاہم خوش قسمتی سے بچہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق بچہ جھیل کو زپ لائن کے ذریعے پار کرنے کی کوشش کررہا تھا، اور اس دوران زپ لائن پر لگا ہوا پٹا ٹوٹنے سے بچہ نیچے  گر گیا۔

6 سالہ بچہ تقریباً 40  فٹ کی بلندی سے ایک جھیل میں گرا تھا لیکن اسے زخم نہیں آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.